9 جولائی 2014 - 14:27
اقوام متحدہ نے عراقی عوام اور حکومت کی حمایت کا اعلان کیا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے زور دیا ہے کہ دہشت گردی سے جدوجہد میں عالمی برادری اور اقوام متحدہ عراق حکومت کے ساتھ ہے۔

ابنا: عراق سے موصولہ خبروں کے مطابق وزیر اعظم نوری مالكي کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے وزیر اعظم نوری مالكي کے نام خط میں دشمنوں کے مقابلے میں عراقیوں کے درمیان اتحاد کی حفاظت کو ضروری بتایا ہے۔

بیان کے مطابق بان کی مون نے دہشت گرد گروہوں خاص طور تكفيري گروہوں سے مقابلے پر زور دیا اور کہا کہ جدوجہد کے اس راستے میں اقوام متحدہ، عراقی عوام اور حکومت کے ساتھ ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ اقوام متحدہ، مذہبی یا نسلی بنیاد پر عراق کی تقسیم کی ہر طرح کی کوششوں کے مقابلے میں عراقیوں کی کامیابی پر مطمئن ہے اور اسے اس بات کا یقین ہے کہ دہشت گردوں کے حملوں سے شہریوں کی حفاظت کے لئے زیادہ سے زیادہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

.......

/169